حیدرآباد۔10ستمبر(اعتماد نیوز ) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے خلاف
اپریل میں پارلیمانی انتخابات سے قبل اتر پردیش میں نفرت انگیز تقریر کے
الزام میں مظفر نگر پولیس نے چارج شیٹ درج کیا۔ انہوں نے مظفر نگر ‘بجنور
اور شاملی پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم کے دوران اشتعال انگیز تقریر
کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ وقت ہے کہ مظفر نگر
فساد کا بدلہ لیا جائے۔ انہوں
نے اس موقع پر اپنی تقریر میں جاٹ طبقہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک
شخص بھوک ‘پیاس کے ساتھ زندہ رہ سکتا ہے مگر وہ اپنی بے عزتی کو ہرگز بر
داشت نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ‘‘ اپمان کا بدلہ تو لینا
ہی پڑیگا۔‘‘ اسی ماہ اپریل میں ان پر بجنور اور شاملی پولیس اسٹیشن میں
ایف آئی آر درج کیا گیا۔